کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن طالبان کے 2 دہشتگردوں سمیت 50 افراد گرفتار
سہراب گوٹھ اور سپر ہائی وے سے متصل نیو سبزی منڈی کے قریب علی الصبح رینجرزنے نا کےلگاکرگاڑیوں کی تلاشی لی
رینجرزنے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے کالعدم تحریک طالبا ن کے 2 دہشت گردوں سمیت 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ، سہراب گوٹھ اور سپر ہائی وے سے متصل نیو سبزی منڈی کے قریب علی الصبح رینجرزنے نا کےلگادیئےاورگاڑیوں کی تلاشی لی ، اس دوران رینجرز نےکئی بسوں سےمسافروں کواتارکران کی اورسامان کی چیکنگ کی ، جس کےباعث سپرہائی وےپربسوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دوسری جانب منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں رینجرزنےجرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی ا طلاع پر آپریشن کیا اورعلاقے کا محاصرہ کرکے تمام داخلی وخارجی راستے سیل کردیئے ، رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز اور پولیس کے 500 اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں خواتین اہلکاراورریپڈ رسپانس فورس بھی شامل تھے جبکہ کنواری کالونی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن 3 گھنٹے تک جاری رہا ، جس میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گردوں سمیت 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔