کرنل جوزف کا نام 2 ہفتوں میں ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے اسلام آباد ہائیکورٹ

ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے، اسلام آباد ہوئی کورٹ۔ فوٹو:فائل

لاہور:
ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مقتول عتیق کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے، عدالت عالیہ نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے، وزارت داخلہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے۔


امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان عتیق کے والد نے وزارت داخلہ میں ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دے رکھی تھی جب کہ وزارت داخلہ اس سے قبل کرنل جوزف کو بلیک لسٹ قرار دے کر رپورٹ جمع کرا چکی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھانہ کوہسار کی حدود میں امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے تھے جس میں سے ایک نوجوان عتیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔
Load Next Story