کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پر یومِ سوگ منایا جارہا ہے
یوم سوگ کے موقع پر شہربھرکے کاروباری اور تجارتی مراکزکھلے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ بھر میں یومِ سوگ منایا جارہا ہے۔
ایم کیوایم کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی یوم سوگ کی پرامن اپیل پر آج ایم کیوایم کے مرکز سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سیاہ پرچم لہرائے گئے اورایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، ایم کیوایم کی جانب سے یوم سوگ کی اپیل کے دوران کاروبا ر اورپبلک ٹرانسپورٹ بند نہ کئے جانے کے اعلان کے بعد شہر میں آج کاروباری مراکز کھلے رہے اورسڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں رہا۔
گزشتہ روز ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے صدرآصف زرداری سے ٹیلی فون پرگفتگوبھی کی اورایم کیوایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے آگاہ کیا ، اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ملک اور جمہوریت کے مفاد میں انتہائی صبروتحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔