دوڑشہریوں نے ڈاکو پکڑلیا تشددکے بعدپولیس کے حوالے

شہریوں نے ملزم کو پکڑکر شدید تشددکا نشانہ بنایا جس سے وہ بیہوش ہوگیا۔

مسلح ملزم شہری کی موٹرسائیکل چھین کرفرارہونے کی کوشش کررہا تھا،لوگوں نے دھر لیا۔ فائل فوٹو

دوڑ میں ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوکو شہریوں نے پکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔


تفصیلات کے مطابق دوڑ کا رہائشی اقبال قریشی موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ مسلح شخص نے اس سے موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہونے لگا تو موقع پر موجود لوگوں نے اسے پکڑ لیا،اس دوران ملزم کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی،

شہریوں نے ملزم کو پکڑکر شدید تشددکا نشانہ بنایا جس سے وہ بیہوش ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو اپنی حراست میں لیکر بے ہوشی کی حالت میں حوالات میں بندکردیا۔
Load Next Story