خواتین کیلیے گلابی موٹرسائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی

تربیت مکمل کرنیوالی خواتین کو موٹرسائیکلوں کی تقسیم 13 مئی کولاہورمیں ہوگی۔

تربیت مکمل کرنیوالی خواتین کو موٹرسائیکلوں کی تقسیم 13 مئی کولاہورمیں ہوگی - فوٹو: ایکسپریس

ویمن آن ویل پروگرام کے تحت خواتین کے لئے گلابی موٹرسائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی۔

چیف منسٹر اسٹریٹجک اینڈریفارمزیونٹ کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے 3 ہزارموٹرسائیکلیں تقسیم کی جائیں گی ، پہلے مرحلے میں اتوار13 مئی کو 700 خواتین کوگلابی موٹرسائیکلیں دی جائیں گی ، ہنڈا کمپنی سے خصوصی طور پر تیار کروائی گئیں گلابی موٹرسائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہورپہنچادی گئی ہے۔


پنجاب اسٹریٹجک ریفارمزیونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 700 خواتین میں موٹرسائیکلیں تقسیم کی جارہی ہیں تاہم 13 مئی کو 300 خواتین کوموٹرسائیکلیں دی جائیں گی، اسی طرح دوسرے مرحلے میں ایک ہزار جب کہ تیسرے اورآخری مرحلے میں 1300 خواتین کو موٹرسائیکلیں دی جائیں گی۔

سلمان صوفی نے بتایا کہ اس مقصد کےلئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے صوبائی ترقیاتی فورم نے خواتین کو موٹر سائیکلیں دینے کیلئے 80 ملین روپے فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس قدم سے جہاں ورکنگ خواتین کو سفری سہولیات میسر ہونگی وہیں پر عدم تحفظ کا شکار خواتین کی مشکلات میں بھی کمی واقع ہو گی جب کہ ان کی خود انحصاری و تحفظ میں بھی اضافہ ہوگا۔
Load Next Story