کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا زائرہ وسیم کا انکشاف
تسلیم کرتی ہوں کہ میں ایک بڑے عرصے تک ذہنی تناؤ کا شکار تھی، دنگل اسٹار
بالی ووڈ فلم ''دنگل'' اور ''سیکریٹ سپر اسٹار''سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن میں کئی بار خودکشی کا سوچا تھا۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ''دنگل'' اور ''سیکریٹ سپر اسٹار'' میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی 17 سالہ اداکارہ ذائرہ وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈپریشن میں خوکشی کے خیالات آتے تھے۔
بالی ووڈ اسٹار زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر اپنی ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ میں گزشتہ 4 سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھی مگر میں اس سے انکاری تھی لیکن اب میں اسے تسلیم کرتی ہوں کہ میں ایک بڑے عرصے تک ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈپریشن کے دورے پڑتے تھے اس کی وجہ سے دن میں 5 ، 5 بار بھی دوائیاں لینی پڑتی تھی، بے چینی، گھبراہٹ اورایک عجیب قسم کا خوف رہتا تھا اس وجہ سے آدھی رات کو بھی مجھے اسپتال لے جانا پڑتا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :زائرہ وسیم کے ساتھ فلائٹ میں دست درازی
زائرہ وسیم نے کہا کہ ڈپریشن کی وجہ سے کبھی کبھی تو بہت دیر تک سوتی رہتی تھی اور کبھی کبھی تو مجھے ہفتوں کے ہفتوں نیند نہیں آتی تھی اور میں جانتی تھی کہ یہ سب میرے لئے ٹھیک نہیں جب کہ ڈاکٹرز اور لوگ بھی مجھے سمجھاتے تھے کہ آپ کی یہ ڈپریشن میں رہنے کی عمر نہیں ہے لیکن اب میں بالکل ٹھیک ہوں اور اس حوالے سے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ بغیر کسی شرمند گی کے یہ بات شیئر کروں گی۔
یہ بھی پڑھیں :زائرہ وسیم کو بھارت کا دوسرا نیشنل ایوارڈ مل گیا
زائرہ وسیم نے آخر میں کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کی منتظر ہوں کیوں کہ اس با برکت مہینے میں ان چیزوں سے نکالنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔