نوازشریف کے طیارے کی ونڈ اسکرین پر 9 ہزار فٹ کی بلندی پرکریک پڑ گئے
طیارے میں نوازشریف سمیت 12سے 15افراد سوار تھے تاہم طیارے کو لاہورایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔
صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف کے ذاتی طیارے کی ونڈ اسکرین پر 9 ہزار فٹ کی بلندی پر کریک پڑگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف کوئٹہ سے حاصل پورجارہے تھے کہ اڑان کے صرف 20 منٹ بعد ہی طیارے کی ونڈ اسکرین پرکریک پڑ گئے اور اس میں بیٹھے تمام مسافروں کی سیٹوں پر آکسیجن ماسکس گر گئے جس کے بعد کنٹرول ٹاور کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کا رخ لاہور کی طرف کر دیا جہاں ہنگامی بنیادوں پر جہاز کوعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔
طیارے میں نوازشریف سمیت 12سے 15 افراد سوار تھے جن میں سینیٹر پرویز رشید، نواز شریف کے سیکریٹری افضال بھٹی، ترجمان آصف کرمانی اور جہاز کا عملہ شامل تھا۔ لینڈنگ کے بعد نواز شریف رائے ونڈ میں اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گئے جب کہ حاصل پور میں نوازشریف کو انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا جو اب منسوخ کردیا گیا۔