پاکستان کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.8 محسوس کی گئی۔


زلزلے کے جھٹکے بونیر، بٹ گرام، ایبٹ آباد، شانگلہ، مینگورہ، ضلع مانسہرہ میں محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ پشاور اور مالا کنڈ ڈویزن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کا مرکز پاک ایران سرحد پر واقع صوبہ سیستان بلوچستان کا علاقہ تھا جہاں ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.9ریکارڈ کی گئی، زلزلے سے بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں 41 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story