نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹارگٹ کلنگ پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو طلب کرلیا

شہرمیں اسنیپ چیکنگ بڑھائی جائے اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، زاہد قربان علوی

پُرامن انتخابات کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فوٹو: فائل

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی نے شہر میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو طلب کرلیا ہے۔



اپنے ایک بیان میں زاہد قربان علوی نے پولیس حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اسنیپ چیکنگ بڑھائی جائے اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے جلد از جلد ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور جو اس کا مرتکب ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔


زاہد قربان علوی کا کہنا تھا کہ پُرامن انتخابات کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

Load Next Story