عوام کی خدمت ہماری اولین ذمے داری ہےڈاکٹر صغیر
حیدرآبادکے شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر صغیر احمد۔
KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین و صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد،سید شاکرعلی نے حق پرست صوبائی وزیر زبیر احمد خان،ارکان اسمبلی صلاح الد ین،سید وسیم حسین اور اکرم عادل کے ہمراہ ضلعی ناظم آفس میں حیدرآباد شہر میں امن و امان،فراہمی ونکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے حوالے حیدرآبادکی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی، اجلاس میں ایم کیو ایم کے جوائنٹ زونل انچارجز نوید شمسی، ذوالفقار علی خانزادہ،کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو،ڈپٹی کمشنر آغا شاہ نواز بابر، ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کاشف صدیقی،مونسپل کمشنر اظہر قادر میمن،ایم ڈی واسا سلیم احمد ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
انھوں نے شہر میں صفائی کی خراب صورت حال پر برہمی کا اظہارکیا اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ہنگامی صورتحال میں عوام کی حفاظت و دیگراحتیاطی اقدامات کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد قائد تحریک الطاف حسین کا شہر ہے اور اس شہرکے عوام کی خدمت ہماری اولین ذمے داری ہے،
انھوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے اورکارکنان عوام کے مسائل حل کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ تمام ادارے اپنی ذمے داریاں سنجیدگی سے ادا کریں، عوام کی خدمت اور انھیں سہولتوں کی فراہمی کے عمل میں غفلت وکوتاہی کسی طور برداشت نہیںکی جائے گی۔