متحدہ مجلس عمل آج مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی

مولانا فضل الرحمٰن آج جلسہ کی صدارت اور خطاب کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن آج جلسہ کی صدارت اور خطاب کریں گے۔ فوٹو: فائل

متحدہ مجلس عمل آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

متحدہ مجلس عمل کی جانب سے آج مینار پاکستان گراؤنڈ پر جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جلسے سے اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت اور مرکزی رہنما خطاب کریں گے، ذرائع کے مطابق جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے گا۔


ایم ایم اے کے رہنماؤں نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا، جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن ہفتہ کے روز لاہور پہنچ گئے کار کنوں نے انکا استقبال کیا، مولانا فضل الرحمٰن آج جلسہ کی صدارت اور خطاب کریں گے۔

Load Next Story