ٹیسٹ کا سنسنی خیز آغاز پہلی گیند پر امام الحق کی حریف پلیئرز سے ٹکر
میچ کے آغاز پر ہی حادثاتی صورتحال پیدا ہونے پر میدان میں سکتے کی کیفیت ہوگئی۔
ISLAMABAD:
آئرلینڈ سے ٹیسٹ کا سنسنی خیز آغاز ہوا اور پہلی گیند پر امام الحق کی حریف پلیئرز سے ٹکر ہو گئی۔
آئرلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کی پہلی بال ہی خاصی سنسنی خیز ثابت ہوئی، ٹم مرٹیگ نے اظہر علی کو گیند کی، اوپنر نے لیگ سائیڈ کی جانب شاٹ کھیلتے ہی امام الحق کو کال کیا،تیزی سے رن مکمل کرنے کی کوشش میں اوپنر نے ڈائیو لگائی تو فیلڈنگ کیلیے آگے بڑھنے والے ٹائرون کین سے الجھے،پھر بڑی شدت کے ساتھ وکٹ کیپر نیل اوبرائن سے ٹکراکر گر پڑے۔
میچ کے آغاز پر ہی حادثاتی صورتحال پیدا ہونے پر میدان میں سکتے کی کیفیت ہوگئی، تھوڑی دیر بعد امام الحق سنبھل گئے اور کیریئر کی پہلی گیند کا سامنا کیا۔