انڈونیشیا میں 3 گرجاگھروں پر خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک درجنوں زخمی
دھماکوں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے شہر کے تمام گرجا گھروں کو بند کردیاگیا ہے
انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر سورابایا میں 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نےہلاک ہونےو الے افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق 42 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں 2 پولیس آفیسرز بھی شامی ہیں۔
پولیس کے مطابق پہلا دھماکا صبح سات بجے ہوا جس میں سانتا ماریا کیتھولک چرچ کو نشانہ بنایا گیا، دوسرا دھماکا انڈونیشین کرسچن چرچ اور تیسرا پینٹی کوسٹ سینٹرل چرچ میں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے خودکش تھے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے شہر کے تمام گرجا گھروں کو بند کردیاگیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کہ تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گرجا گھروں میں دھماکے داعش سے متاثرہ انتہا پسند گروپ نے کیے۔