اسٹاک بروکرز کیلیے آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم متعارف
جولائی کے بعد سے ایس ای سی پی کو فنانشل رپورٹس لازمی طور پر آن لائن جمع کرانا ہو گی
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی ) نے اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز کی سہولت کے لیے فنانشل رپورٹنگ کا آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا، آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم بروکرز کو انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست سالانہ فنانشل رپورٹ ایس ای سی پی کو جمع کرانے کی سہولت فراہم کرے گا۔
آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم ایس ای سی پی کے ریگولیٹری اسٹرکچر کو مکمل طور پر آٹو میٹیڈ کرنے کے لیے جاری اصلاحات کا تسلسل ہے، آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم سے ایس ای سی پی کو بروکرز کی فنانشل رپورٹس تک بر وقت رسائی حاصل ہو گی اور بروکرز کی فنانشل رپوٹنگ کو بہتر طور پر مانیٹر کیا جا سکے گا، بروکرز کی بہتر فنانشل مانیٹرنگ کے ذریعے ایس ای سی پی سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے بہتر طور پر بروقت اقدامات کر سکے گا۔
پاکستان کی تینوں اسٹاک مارکیٹوں میں رجسٹر بروکرز کے لیے جولائی 2013 کے بعد سے آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم کے ذریعے فنانشل رپورٹنگ لازمی ہو گی، تمام بروکرز ہر سہ ماہی کے آغاز پر 15 دن کے اند ر اندر آن لائن فنانشل سسٹم کے ذریعے اپنی فنانشل رپورٹ جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم پر بہتر طریقے سے عمل درآمد اور بروکرز میں آگہی پیدا کرنے کے لیے ایس ای سی پی تینوں اسٹاک ایکس چینجز میں تربیتی سیشن کا اہتمام بھی کرے گا، تربیتی سیشن میں تمام بروکرز کو نئے متعارف کیے جانے والی آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم کے استعمال کے بارے میں آگہی دی جائے گی، بروکرز کی سہولت کے لیے آن لائن فنانشل سسٹم کے حوالے سے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر آن لائن سروس ڈیسک بھی متعارف کرائی جائے گی۔