وارد نے صارفین کیلئے ان لمیٹڈ فیس بک بنڈل متعارف کرادیا

پری پیڈ صارفین 30 اپریل تک ان لمیٹڈ فیس بک بنڈل بالکل فری استعمال کرسکیں گے

تیسری پارٹی اپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے یا موبائل سیٹنگ تبدیل کرنیکی ضرورت نہیں ہوگی۔ فوٹو : فائل

سوشل میڈیا سروسز کے استعمال میں آسانی کے لیے وارد نے اپنے صارفین کے لیے ان لمیٹڈ فیس بک بنڈل متعارف کرایا ہے۔

وارد پری پیڈ صارفین 30اپریل تک ان لمیٹڈ فیس بک بنڈل بالکل فری استعمال کرسکیں گے جس کے بعد روزانہ 4.99 روپے چارج کیے جائیں گے۔ وارد صارفین کو اس کیلیے کسی تیسری پارٹی اپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے یا موبائل سیٹنگ میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ موبائل بروزر /ایف بی ایپ یا ایف بی میسنجر کے ذریعے فیس بک کا استعمال اتنا آسان ہے جتنا ایس ایم ایس بھیجنا۔




وارد کے صارفین فیس بک پر تمام سرگرمیاں جیسا کہ سٹیٹس اپ ڈیٹس ، نیوز فیڈ دیکھنا ، پوسٹس کو لائیک یا کمنٹ کرنا، میسج کو بھیجنا اور جواب دینا ،فرینڈز وال پر تحریر کرنااور فوٹو اور ویڈیو وغیرہ کو دیکھنا اور شیئر کرنا پرفارم کرسکیں گے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ صارفین کسی اضافی چارج کے بغیر فیس بک مسینجر کے ذریعے اپنے فیس بک کانٹیکٹس کے ساتھ منسلک رہ سکیں گے۔

وارد پوسٹ پیڈ صارفین بھی یکم مئی سے ماہانہ 150 روپے پلس ٹیکس چارجز پر ان لمیٹڈ فیس بک بنڈل استعمال کرسکیں گے۔ تمام وارد پری پیڈ اور گلو صارفین ایس ایم ایس میں ایف بی ٹائپ کرکے 7777 پر بھیج کر اس آفر سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ آفر بلیک بیری صارفین کیلیے نہیں ہے۔
Load Next Story