ویمنز ون ڈے کرکٹ ایونٹ زرعی ترقیاتی بینک نےجیت لیا
ایک لاکھ روپے بطور انعام ملے، کراچی ریجن کی ٹیم رنرز اپ رہی، بہترین بیٹسویمن ندا ڈار اور بولر رامین شمیم قرار پائیں
آٹھویں قومی ویمنز ون ڈے کرکٹ چیمپئن شپ زرعی ترقیاتی بینک نے جیت لی، کراچی ریجن کی ٹیم رنرز اپ رہی، فاتح سائیڈکو ایک لاکھ روپے انعام میں ملے، بہترین بیٹسویمن ندا ڈار، بولر رامین شمیم اور فیلڈر بسمہٰ معروف قرار پائیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے فارمیٹ کے تحت اس بار ٹاپ7 ٹیموں کے مابین لیگ مقابلوں کا الگ انعقادکیا گیا، زرعی ترقیاتی بینک، لاہور، ملتان، کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی اور پاکستان یونیورسٹیز پر مشتمل پول اے کے میچ لاہور کے مختلف گرائونڈز میں ہوئے۔ پول بی کے گروپ ون میں اسلام آباد، پاکستان بورڈز، بہاولپور، پشاور، گروپ ٹو میں سیالکوٹ، حیدر آباد، ایبٹ آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں مریدکے میں ایکشن میں نظر آئیں۔
پول اے میں لیگ مقابلوں کا مرحلہ گذشتہ روز مکمل ہو گیا، زیڈ ٹی بی ایل نے سرفہرست ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے پی سی بی ویمنز ونگ کی چیئرپرسن بشریٰ اعتزاز سے ایک لاکھ روپے کا انعام وصول کیا، ایونٹ کے دوران417 رنز بنانے والی زرعی بینک کی ندا راشد ڈار 10 ہزار روپے کی حق دار بنیں، اتنی ہی رقم 13،13 وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر بہترین بولر قرار پانے والی کراچی کی رامین شمیم، لاہور کی الزبتھ برکت اور زیڈ ٹی بی ایل کی سعدیہ یوسف میں برابر تقسیم ہوئی،8 اسٹمپڈ اور 2 کیچز تھامنے والی زیڈ ٹی بی ایل کی فاطمہ بتول بیسٹ وکٹ کیپر اور 8 کیچز پکڑنے والی اسی ادارے کی بسمہٰ معروف بہترین فیلڈر کا اعزاز لے اڑیں۔
قبل ازیں مریدکے میں پول بی مقابلوں میں اسلام آباد کی ٹیم فاتح رہی اور اگلے سال پول اے میں شامل ہو گی، پول اے میں سب سے آخری نمبر پر رہنے والی فیصل آباد ٹیم کو پول بی میں دوسرے درجے کی ٹیموں کے ایونٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔
گذشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں کراچی ریجن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو5 وکٹ سے ہرا کر رنرز اپ ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ناکام ٹیم نے 160 رنز بنائے، عالیہ ریاض51 اور سدرا امین 33رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، رامین شمیم نے 3 جبکہ کائنات امتیاز اور کنول ناز نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی،کراچی ریجن نے ہدف5 وکٹ پرپورا کر لیا، عائشہ ظفر 37، ایمن انور ناقابل شکست27 اور کائنات امتیاز22 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ارم خالد اور راحمہ احسان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، پلیئر آف دی میچ عالیہ ریاض کو قرار دیا گیا۔