پسند کی شادی کے اظہار پر باپ نے بیٹے کی آنکھیں نکال لیں
تمام ملزمان کو آلہ واردات سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ لورالائی
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پسند کی شادی کے اظہار پر باپ نے بیٹے کی دونوں آنکھیں نکال لیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پسند کی شادی کا اظہار کرنے والے نوجوان کو باپ اور بھائیوں نے ہمیشہ کے لئے بینائی سے محروم کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ لارالائی مجیب الرحمان کے مطابق ناصر آباد میں دوست محمد نامی شخص نے اپنے دو بیٹوں عبدالکریم اور عبدالستار کے ساتھ مل کر چھوٹے بیٹے 25 سالہ عبدالباقی کی دونوں آنکھیں چھری سے نکال دیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تمام ملزمان کو آلہ واردات سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں اپنے والد اور بھائیوں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا اور اس سلسلے میں لڑکی کے گھر والے ان کے گھر آئے تھے تاہم میرے گھر والے رشتے سے ناخوش تھے اور اسی بات پر تنازع ہوگیا جو تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک جاپہنچا، جس کے بعد والد نے 2 بھائیوں کے ساتھ مل کر چھری سے میری دونوں آنکھیں نکال دیں۔
پولیس کے مطابق نوجوان عبدالباقی کو علاج کے لئے کوئٹہ لایا گیا ہے جہاں نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔