کوئٹہ اور پشاور میں پرویز مشرف کے حق میں مظاہرے
نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں کے خلاف بھی مقدمات دوبارہ کھولے جائیں،مظاہرین
NEW DEHLI:
آل پاکستان مسلم لیگ اور آل پاکستان مسلم لیگ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی ہائیکورٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے آرڈر جاری کرنے کیخلاف جمعے کو مظاہرے کیے۔
مظاہرین نے پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کی رہائی کے ساتھ نوازشریف سمیت دیگر سیاست دانوں کیخلاف بھی مقدمات کھولنے کے مطالبے کیے۔ پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران عدالت عالیہ اور نگراں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کے کیسوں کو بھی ری اوپن کیا جائے۔
تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف بے قصور ہیں اور وہ ملک کو بچانے کیلیے پاکستان آئے ہیں۔ اگر پرویز مشرف کو گرفتار کیا گیا تو سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔