بیوی کی خودکشی سابق بھارتی وزیر ششی تھرور ملزم قرار

پولیس نے ششی تھرور پر اپنی بیوی کو خودکشی پر اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس نے ششی تھرور پر اپنی بیوی کو خودکشی پر اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارت میں حزب اختلاف جماعت کانگریس کے رکن ششی تھرور پر اہلیہ کو مبینہ طور پر خودکشی کے لیے اکسانے پر ملزم قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کےسابق وزیر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کا معمہ آخرکار 4 سال بعد حل ہوگیا ہے۔ پولیس نے ششی تھرور کی اہلیہ کی کی موت کو خودکشی قرار دے دیا اور ان کے شوہر ششی تھرور پر اپنی بیوی کو خودکشی پر اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔




دوسری جانب ششی تھرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خلاف لگنے والے ان الزامات کو احمقانہ قرار دیا اور کہا کہ وہ ان الزامات کا کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سنندا پشکر کی موت زہر دینے سے ہوئی، رپورٹ

واضح رہے ششی تھرور کی اہلیہ 17 جنوری 2014 کو نئی دلی کے ایک ہوٹل میں اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں جب کہ پولیس نے ان کی موت کو ابتدائی رپورٹس میں خوکشی قرار دیا تھا بعد ازاں پولیس نے ہی اسے قتل قرار دے کر تفتیش شروع کی لیکن اس میں کسی کو نامزد نہیں کیا تھا۔
Load Next Story