کراچی میں قومی اسمبلی کی20 اور صوبائی کی 42 نشستوں پرایک ہزار سے زائد امیدوار میدان میں
ریٹرنگ افسران نے امیدواروں کی حتمی فہرست مرتب کرکے الیکشن کمیشن کو بھیج دی ہے
KARACHI:
کراچی کی قومی اسمبلی کی20 اور سندھ اسمبلی کی 42 نشستوں پر عام انتخابات میں ایک ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل ہوں گے ۔
ریٹرنگ افسران نے امیدواروں کی حتمی فہرست مرتب کرکے الیکشن کمیشن کو بھیج دی ہے اور امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے ہیں۔ این اے239 سے 26 امیدوار جن میں ایم کیو ایم کے محمد سلمان خان بلوچ، جے یوآئی (ف) کے قاضی فخر الحسن، پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل اور دیگر شامل ہیں۔ این اے240سے13امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میںمتحدہ کے سہیل منصور خواجہ ، پیپلز پارٹی کے عابد حسین سیٹی ، تحریک انصاف کی ناز بلوچ ،عوامی نیشنل پارٹی کے کبیر احمد شیراور جے یوآئی کے فیض الحق امیدوار ہیں، این اے 241 سے 18 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں متحدہکے ایس اے اقبال قادری، جماعت اسلامی کے محمد لئیق خان ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر سید احمد آفریدی، اے این پی کے سیدکرم درویش اور پیپلز پارٹی کے علی احمد شامل ہیں۔
این اے 242 میں 9 امیدواروں میںمتحدہ کے محبوب عالم، پیپلز پارٹی کے باری خان اورن لیگکے نجیب اللہ نیازی ودیگر شامل ہیں۔ این اے243 سے9 امیدواروں میں ایم کیو ایم کے عبدالوسیم اور پیپلز پارٹی کے سہیل عابدی اور دیگر شامل ہیں۔ این اے244 پر 13امیدوارہیں جن میںمتحدہ کے شیخ صلاح الدین، پیپلزپارٹی کے محمد طاہر خان اور جماعت اسلامی کے ایس ایم بلالودیگر شامل ہیں۔ این اے 245 پر14 امیدوار ہیں جن میںمتحدہ کے ریحان ہاشمی، جماعت اسلامی کے معراج الہدیٰ ، پیپلز پارٹی کے سردار خان اور دیگر شامل ہیں۔
این اے246 سے9 امیدوار ہیں یہاں سے ایم کیو ایم کے نبیل گبول، جماعت اسلامی کے راشد نسیم اور پیپلز پارٹی کے شہزاد مجید بلوچ شامل ہیں۔ این اے247 سے12 امیدواروں متحدہکے سفیان یوسف، پیپلز پارٹی کے اصغر لال، جے یو پی کے صدیق راٹھور اور دیگر شامل ہیں۔ این اے 248 سے متحدہ کے نبیل گبول، پیپلز پارٹی کے شاہجہاں بلوچ، پی پی شہید کی غنویٰ بھٹو اورجے یو آئی کے مولانا شیریں محمد سمیت دیگر شامل ہیں ۔ این اے 252 پر 13 امیدوار مد مقابل ہونگے جن میںمتحدہ کے رشید گوڈیل، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، پیپلز پارٹی کے سید اصغر حسین اور دیگر شامل ہیں۔
این اے 253 پر30امیدوار مدمقابل ہیں ، این اے 254 پر12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میںمتحدہ کے شیخ محمد افضل (خالد عمر)، پیپلز پارٹی کے مولانا عبدالستار اور جے یو پی کے علامہ رجب علی نعیمی سمیت دیگر شامل ہیں۔ این اے 255 پر 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میںمتحدہ کے آصف حسنین، مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے آفاق احمد، پیپلز پارٹی کے جاوید شیخ اور جماعت اسلامی کے عبدالجمیل خان سمیت دیگر شامل ہیں۔ این اے256 پر16امیدوار مد مقابل ہونگے ۔
جن میںمتحدہ کے اقبال محمد علی خان، پیپلز پارٹی کے سید منظور عباس، جے یو پی کے شاہ اویس نورانی اور دیگر شامل ہیں۔این اے 257 پر 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں متحدہکے ساجد احمد، پیپلز پارٹی کے نسیم خان، پی پی شہید بھٹوکی غنویٰ بھٹو اور ن لیگ کے زین انصاری ودیگر شامل ہیں۔ این اے 258 پر 15 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں ایم کیو ایم کے احمد گبول، پیپلز پارٹی کے عبدالرزاق راجہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عبدالحکیم بلوچ ودیگر شامل ہیں۔ کراچی میں سندھ اسمبلی کی42 نشستوں پر رات گئے تک619 امیدوار سامنے آچکے تھے۔