محکمہ ریلوے نے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کردیا
خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہو گا، ترجمان پاکستان ریلویز
پاکستان ریلویز نے تمام ٹرینوں پر یکم سے 20 رمضان المبارک تک کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیرِریلوے خواجہ سعدرفیق نے ریلوے مسافروں کے لئے خصوصی رمضان پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی اور اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہو گا۔ رمضان المبارک کے اختتام تک موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرچکی ہوگی لہذٰا میری درخواست ہے کہ پاکستان ریلوے رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعایت دے۔
سی ای او ریلویز عبدالحمید رازی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے گزشتہ 5 برسوں میں 2 درجن سے زائد مواقع پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کرچکا ہے اور یہ اعزاز صرف محکمہ ریلوے کو ہی حاصل ہے کہ جب نجی ٹرانسپورٹرز عیدین اور دیگر مواقع پر کرائے بڑھاتے ہیں محکمہ ریلوے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتا ہے۔