ترکی کے وزیراعظم کی شاہد خاقان عباسی کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی او آئی سی میں شرکت کی یقین دہانی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی او آئی سی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی

ترک وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے انہیں ترکی میں ہونے والے اوآئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے او آئی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔


خیال رہے گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت اور امریکی سفارتخانے کو القدس منتقل کرنے کے معاملے پر ترکی نے 18 مئی کو او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس بلایا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صیہونی فورسز کی فلسطینیوں کے خلاف اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی اپنے وطن کے لیے پرامن جدو جہد کی حمایت کرتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سے کے اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو پاکستانی وفد کے ہمراہ ترکی جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف مظاہروں نے شدت اختیار کی تو قابض اسرائیلی فوج نے نہتے عوام پر براہ راست گولیاں برسائیں جس سے 58 فلسطینی شہید اور 2700 زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story