کانز فلم فیسٹیول میں ملیکا شراوت کا بچوں کے جنسی استحصال کیخلاف انوکھا احتجاج
خود کو پنجرے میں بند کرکے معصوم لڑکیوں کی اسمگلنگ کے خلاف دنیا کو احساس دلانا چاہتی ہوں،ملیکا شراوت
بالی ووڈ کی اداکارہ ملیکا شراوت نے بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف پنجرے میں بند ہو کر احتجاج کرکے سب کو حیران کردیا۔
انٹرٹینٹمنٹ کی دنیا میں فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والے کانز فلم فیسٹیول کو انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جہاں شوبز انڈسٹری سے وابستہ تقریباً تمام اہم شخصیتیں یکجا ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ 71ویں کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر بالی ووڈ سمیت پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے خوبصورت اور دلکش لباس سے طوفان برپا کر رکھا ہے لیکن اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے اپنے لباس کے بجائے بچیوں کے ساتھ ہوئی جنسی استحصال کے خلاف خود کو پنجرے میں بند کرکے انوکھا احتجاج کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر'فری گرل لوک می اپ' نامی مہم کے تحت خود کو 8 فٹ اونچے اور 12 فٹ چوڑے پنجرے میں بند کرکے جنسی استحصال کے خلاف آواز بلند کیا۔
بالی ووڈ نامور اداکارہ ملیکا شراوت کا کہنا ہے کہ اس فیسٹیول میں میری 9ویں بارآمد ہے اور میرے نزدیک یہ فیسٹیول ایک معقول پلیت فارم ہے جہاں بھارت سمیت دنیا بھر میں بچیوں کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی اور بچوں کی اسمگلنگ کے خلاف آواز بلند کی جا سکتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ خود کو پنجرے میں بند کرکے دنیا کو یہ احساس دلانا چاہتی ہوں کہ کس طرح چھوٹے سے پنجرے میں بند کرکے معصوم لڑکیوں کو ٹریپ کرکے اسمگل کیا جاتا ہے اور بعد میں وہ لڑکیاں بغیر کسی مدد کے خاموشی سے زندگی گزارتی ہیں لیکن مجھے یہ لگتا ہے کہ میری اس آگاہی کے اقدام سے یہ مسٔلہ جلدی ختم ہونے میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔