باجوڑایجنسیخاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا5 افراد جاں بحق

خاتون خودکش حملہ آور نے ڈسٹرکٹ اسپتال کے مرکزی دروازے پر اپنے آپ کو بارودی مواد سے اڑا لیا، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ

دھماکے میں جاں بحق افراد میں ایک لیوی اہلکار اور دو اسپتال ملزماین بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ایجنسی ہیڈکوارٹر خار میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال کے باہر خاتون حملہ آور کے خودکش دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

باجوڑ ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اسد سرور کے مطابق خودکش حملہ آور نے اسپتال کے مرکزی دروازے پر اپنے آپ کو بارودی مواد سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں لیوی اہلکار سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی نازک ہے۔


اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش دھماکا کرنے والی ایک ایک عورت تھی تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرےمیں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایجنسی حکام کو ایجنسی میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع ملی تھی جس کے پیش نظر اہم مقامات پر سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا تھا ۔
Load Next Story