حکومت اورمختلف ادارے نادراکے 95ارب کے نادہندہ

واجبات نہ ملنے پرادارہ نئے منصوبے شروع نہیں کرسکے گا،صدرکوبھی آگاہ کردیا گیا

واجبات نہ ملنے پرادارہ نئے منصوبے شروع نہیں کرسکے گا،صدرکوبھی آگاہ کردیا گیا، فائل

وفاقی حکومت اور اس کے مختلف ادارے نادراکے ساڑھے 9 ارب روپے کے نادہندہ ہیں جس سے قومی ادارے کے مالی بحران کاشکار ہونے کاخدشہ ہے۔


ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم گیلانی کی ہدایات پر نادرا نے شہریوں کوکروڑوں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز مفت بناکردیے،اس مدمیںوفاقی حکومت نے ساڑھے 4 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں لیکن بار بار درخواستوں کے باوجود رقم تاحال نہیں دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرحکومت نے نادرا کو ساڑھے 9 ارب روپے کے واجبات ادا نہ کیے تو ادارہ نئے منصوبے شروع نہیں کرسکے گا ۔ یہ معاملہ صدر کے علم میں بھی لایا گیا ہے۔
Load Next Story