فکسنگ کیس ناصر جمشید وکیل کی مدد سے جواب جمع کرائیں گے

اوپنر کا کیس اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں زیر سماعت ہے۔

فکسنگ کیس:ناصر جمشید وکیل کی مدد سے جواب جمع کرائیں گے فوٹو: فائل

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ناصر جمشید اپنے وکیل کی مدد سے جواب جمع کرائیں گے اوپنر کا کیس اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں زیر سماعت ہے۔

ذرائع کے مطابق ناصر جمشید نے پی سی بی کی جانب سے عائد کیے جانے والے فکسنگ الزامات کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے،وہ اپنا تحریری موقف 18 مئی کو اگلی سماعت کے موقع پر جمع کرائیں گے،ناصر جمشید انگلینڈ میں مقیم ہیں،ان کے وکیل جواب ٹریبیونل کو جمع کرائیں گے۔


یاد رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز پر ہی اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے نام سامنے آئے تھے،ناصر جمشید کو سہولت کاری کا ملزم قرار دیا گیا تھا۔

پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 11 دسمبر 2017 کو تحقیقات میں عدم تعاون کا فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی لگا دی تھی، موجودہ کیس میں فکسنگ الزامات پر چارج شیٹ جاری کی گئی ہے۔
Load Next Story