صدر زرداری نے 5سالوں میں کرپشن کے علاوہ کچھ اور نہیں کیا نواز شریف

مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ چلانے والا خود مقدمے میں پھنس گیا ہے، نواز شریف

ہنرمند نوجوانوں کو قرضے دے کر کاروبار کرنے میں مدد دیں گے، نواز شریف۔ فوٹو : ایکسپریس

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری نے گزشتہ 5 سال کے دوران کرپشن کے علاوہ عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔


قصور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران نوازشریف نے کہا کہ آج ملک میں 24 گھنٹوں میں سے 20 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے ، اگر صدر زرداری چاہتے تو یہ مسئلہ 3 سال میں حل ہوجاتا لیکن قوم کو ہمت نہیں ہارنی، 11مئی کوعوام ہی تبدیلی لائیں گے۔ اگر عوام نے مسلم لیگ (ن) کو خدمت کا موقع دیا تو 3سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے اور ہنرمند نوجوانوں کو قرضے دے کر کاروبار کرنے میں مدد دیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ احتساب کادن آگیاہے، پرویزمشرف اپنےانجام کو پہنچ رہےہیں، عوام آئین اور قانون توڑنے والے کا حشر دیکھ رہے ہیں۔ ان پر دہشت گردی کا مقدمہ چلانے والا خود مقدمے میں پھنس گیا ہے۔ جنہوں نے ہمیں ملک بدر کیا تھا آج ان کا حال دیکھ لیں۔ عوام کووہ دن یاد ہوگاجس دن ہمیں جیل کی کال کوٹھری میں بند کیا گیا تھا۔ انہیں 12 اکتوبر 1999 کو سوچنا چاہیے تھا کہ منتخب وزیراعظم کو گرفتار کررہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب دیکھ کرانہیں خوشی نہیں ہوتی،ان کی کسی سےذاتی دشمنی نہیں اور وہ کسی کے خلاف انتقامی جذبہ بھی نہیں رکھتے لیکن وہ پاکستان کےعوام کےساتھ ظلم معاف نہیں کرسکتے اور اس ظلم کی سزا انہیں بھگتنا پڑے گی۔
Load Next Story