صدر نیشنل بینک کے اکاوٴنٹس اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں نیب پراسیکیوٹر

سعید احمد عدالت کو بتائیں کہ انہوں نے اسحاق ڈار کے نام پر 7 بینک اکاوٴنٹس کس کے کہنے پر کھولے، نیب پراسیکیوٹر

سعید احمد عدالت کو بتائیں اسحاق ڈار کے نام پر 7 بینک اکاوٴنٹس کس کے کہنے پر کھولے، عمران شفیق فوٹو:فائل

نیب پراسیکیوٹر نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران کہا کہ صدر نیشنل بینک کے اکاوٴنٹس کو اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے گواہ محمد عظیم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اسحاق ڈار کی طرف سے ہجویری فاوٴنڈیشن کو جاری چیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔


نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ صدر نیشنل بنک سعید احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار کے نام پر سات اکاوٴنٹ کھولے، سعیداحمد نے عدالت کو بتانا ہے کہ وہ اکاوٴنٹ کس کے کہنے پر کھولے گئے، کچھ اکاوٴنٹ ان کے اپنے نام پر ہیں لیکن ان کا استعمال اسحاق ڈار کرتے ہیں، سعید احمد بتائیں کہ وہ اکاوٴنٹ کون سے ہیں اور کتنی رقم ان اکاوٴنٹس میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔ اسحاق ڈار علاج کے لیے بیرون ملک ہیں جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
Load Next Story