کراچی میں پہلے روزے کو ہی شدید گرمی شہری بلبلا اٹھے
کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری ہے جبکہ گرمی کی شدت 42 ڈگری محسوس کی جارہی ہے
شہر قائد میں رمضان المبارک کے پہلے ہی روزے شدید گرمی، سمندری ہواؤں کی بندش اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔
ملک بھر کی طرح روشنیوں کے شہر کراچی میں بھی آج پہلا روزہ ہے لیکن شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔ تاہم سمندرکی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی بندش اور حبس کے باعث گرمی کی شدت 42 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جب کہ گرمی کا یہ زور پورے ہفتے ہی جاری رہے گا۔
دوسری جانب شہر کے متعدد علاقوں میں رمضان المبارک کی آمد کے باوجود بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فنی خرابی اور فیڈر ٹرپنگ کے نام پر بجلی بند کی جارہی ہے۔ شہر کےمختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی، ایف سی ایریا، سرجانی ٹاون، کیماڑی، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ سوکواٹرز، بلدیہ ٹاون، اسکیم 33 اور سرجانی سیکٹر 7 اے ۔بی۔4میں بھی بجلی بند ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے رمضان میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ بن قاسم پاور اسٹیشن کے پرزے کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔ 20 مئی تک پرزے کی تنصیب کاکام مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔