حامدکاظمی نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکردی

عدالت نے درخواستیں سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے ایف آئی اے سے ریکارڈ اور جواب طلب کر لیا

عدالت نے درخواستیں سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے ایف آئی اے سے ریکارڈ اور جواب طلب کر لیا, فائل

SUKKUR:
اسپیشل جج سینٹرل ایم محمد فاروقی نے حج اسکینڈل کیس میںگرفتار سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعیدکاظمی، سابق ڈی جی حج مکہ راؤ شکیل اوروزارت مذہبی امورکے سابق جوائنٹ سیکریٹری آفتاب الاسلام کے خلاف مقدمے کی سماعت16اگست تک ملتوی کر دی۔


حامد سعیدکاظمی نے ضمانت پر رہا کرنے جبکہ راؤ شکیل نے منجمدکردہ تنخواہ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کی درخواستیں دائرکر دی ہیں جنھیں عدالت نے سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ اور جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت کے حکم پر وزارت مذہبی امور نے ڈیڑھ سال بعد حج اسکینڈل کا وزارت حج سعودی عرب دفتر میں موجود تمام اصل ریکارڈ بھی پیش کر دیا ہے جسے عدالتی ریکارڈکا حصہ بنا دیا گیا ،علامہ حامد سعیدکاظمی نے ضمانت کی درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے گرفتار ہیں ان کے خلاف ابھی تک کیس مکمل نہیں ہوسکا وہ تمام تاریخوں پر عدالت پیش ہوتے رہے ہیں قانون کے مطابق اگر کسی بھی ملزم کے مقدمہ کا ایک سال تک فیصلہ نہ ہو وہ ضمانت کا حق دار ہوتا ہے ۔

راؤ شکیل کا درخواست میں موقف ہے کہ عید الفطر قریب ہے اس کا تنخواہ کا منجمد اکاؤنٹ بحال کیا جائے تاکہ وہ بچوں کیلیے عید کی خریداری کر سکیں علامہ کاظمی کو بکتر بندگاڑی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا تھا۔
Load Next Story