بنگال ٹائیگرز زمبابوے کے سامنے بھی بھیگی بلی بن گئے
پہلے ٹیسٹ میں 335 رنز کی بدترین شکست، میزبان قائد ٹیلر کی ایک اور سنچری۔
بنگال ٹائیگرز زمبابوے کے سامنے بھی بھیگی بلی بن گئے، میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں 335 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر دیا۔
فتح کیلیے 483 رنز کا ہدف دیکھ کر مہمان ٹیم 147 پر بے دم ہوگئی، شہریار نفیس نے 40 رنز بنائے، اس سے قبل میزبان سائیڈ نے 227 رنز 7 وکٹ پر اننگز ڈیکلیئرڈ کی، کپتان برینڈن ٹیلر نے دوسری اننگز میں بھی سنچری داغ دی۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں 335 رنز کی ریکارڈ مارجن سے شکست دی، یہ اس کی رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح ہے، اس سے قبل زمبابوے نے 2004 میں اسی وینیو پر بنگلہ دیشی ٹیم کے ہی خلاف 183 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ زمبابوین سائیڈ کی 1992 میں ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے کے بعد کھیلے جانے والے 90 میچز میں 10 ویں فتح ہے۔ میزبان سائیڈ نے بنگال ٹائیگرز کو جب فتح کے لیے 483 رنز کا ہدف دیا تو اس کے حوصلے وہیں پست ہوگئے، شہریار نفیس کو صرف 11 رنز پر کائل جارویس نے بولڈ کیا، دوسرے اوپنر جہور الاسلام 22 رنز بناکر مساکیڈزا کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے، محمود اللہ 21 رنز پر جارویس کی دوسری وکٹ بنے کیچ متبادل فیلڈر ولیمز نے تھاما، شکیب (3) نے بھی اپنی وکٹ جارویس کو عطیہ کی۔
کیچ سبانڈا کے ہاتھوں میں محفوظ ہوا، کپتان مشفیق الرحیم (3) ایلٹن چگمبرا کی گیند پر ٹیلر کا کیچ بنے، اشرفل کے 40 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد لیگ اسپنر گریم کریمر نے باقی لائن اپ کا صفایا کردیا انھوں نے 4 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل زمبابوے نے اپنی دوسری اننگز 7 وکٹ 227 پر ڈیکلیئرڈ کی، کپتان ٹیلر 102 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، انھوںنے پہلی اننگز میں بھی 171 رنز اسکور کیے تھے۔کریمر نے 43 اور کیگن میتھ نے 31 رنز اسکور کیے۔ ربیع الاسلام نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔