القاعدہ نے پاکستانی قیادت کو امریکی غلام قرار دے دیا

پاکستان سے افغانستان میں نیٹوکوسپلائی دینے والے قافلوں پرحملے کیے جائیں،ترجمان القاعدہ

پاکستان سے افغانستان میں نیٹوکوسپلائی دینے والے قافلوں پرحملے کیے جائیں،ترجمان القاعدہ۔ فوٹو فائل

القاعدہ نے پاکستان کی قیا دت کوامریکی غلام قراردیتے ہوئے اپنے جنگجوؤں پرزوردیاہے کہ وہ افغان طالبان کے تحفظ کیلیے پاکستان سے افغانستان میں نیٹوکوسپلائی دینے والے قافلوںپرحملے کریں۔


پاکستان کیلیے القاعدہ کے ترجمان استاداحمدفاروق نے جہادی ویب سائٹس پرجاری وڈیوپیغام میں کہاکہ میں کراچی اورمکران سے خیبرتک اپنے مجاہدبھائیوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ امریکا اور نیٹوکی سپلائی لائنز کو نشانہ بنانے پرخصوصی توجہ دیں،جنگجوؤں کونہ صرف قافلوں بلکہ ٹرکوںکے ان مالکان کوبھی نشانہ بنایا چاہیے جنھوں نے نیٹوفورسز کو سپلائی دینے کے حوالے سے معاہدہ کررکھاہے۔

ترجمان نے جنگجوؤں سے کہا کہ افغان بھائیوںکومارنے کے آلات لے جانے والے کنٹینرزکوبارودی سرنگوںکے ذریعے تباہ کریں،ان قافلوںکو گوریلاکارروائیوں سے مٹایاجائے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی مذہبی جماعتوںکے پاس اب بھی اتنااختیارہے کہ وہ ڈرون حملوں اورنیٹوسپلائی کیخلاف عوامی تحریک اوردیگرذرائع سے افغانستان میں جہادکیخلاف حکومتی اقدامات کوروک سکتی ہیں اورحکومت اورفوج سے اپنے مطالبات منواسکتی ہیں۔
Load Next Story