عمرہ کے نام پر سعودیہ جانے والے 8 بھکاری گرفتار

عمرہ کے نام پر بڑی تعداد میں بھکاری سعودیہ جاکر بھیک مانگتے ہیں اور قومی امیج خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں

عمرہ کے نام پر بڑی تعداد میں بھکاری سعودیہ جاکر بھیک مانگتے ہیں اور قومی امیج خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

عمرہ کے نام پر سعودیہ جاکر بھیک مانگنے کی شکایات پر ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے عمرہ پر جانے والے آٹھ بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ایک ٹیم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر چھاپہ مار کر عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب جانے والے آٹھ بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔


ایف آئی اے کے مطابق گرفتار بھکاریوں میں تین خواتین اور پانچ مرد ہیں، جن میں گلفام، وریام، رفیع، فخر علی، بلال، شریفاں بی بی، مسرت اور مجاہداں بی بی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ہرسال خصوصاً رمضان میں عمرہ کے نام پر یہاں سے سعودیہ جانے والے افراد میں بڑی تعداد میں بھکاری شامل ہوتے ہیں جو وہاں جا کر بھیک مانگنے کے نام پر ملکی وقار کی توہین کے مرتکب ہوتے ہیں۔
Load Next Story