جعلی ڈگریزین سکھیرا کی اسلام آباد ہائیکورٹ طلبی

ملزم،عبدالقادرگیلانی کادوست ہے، یوسف رضا گیلانی نے آئی ٹی کنسلٹنٹ لگایا

زین کے ایل ایل بی کے امتحانات2مختلف لڑکوں نے دیے تھے،بہاؤالدین زکریایونیورسٹی. فوٹو: فائل

وزارت آئی ٹی کے سابق کنسلٹنٹ زین سکھیرا کی ایل ایل بی کی ڈگری جعلی ثابت ہوگئی۔

بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں بتایاہے کہ زین سکھیرا کے ایل ایل بی کے امتحانات 2 مختلف لڑکوں نے دیے تھے۔ ان کی تصاویر اور ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔ ملزم زین سکھیرا سابق ایم این اے عبدالقادرگیلانی کا قریبی دوست ہے جسے وزیراعظم گیلانی نے گریڈ20 میں کنسلٹنٹ مقرر کیا۔




بعد ازاں سپریم کورٹ کے نوٹس پر ہٹادیا گیاتھا۔ ایف آئی اے کے سینئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقارعلی نے زین سکھیرا کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی جس پر ملزم کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا گیا۔
Load Next Story