مشرف پر بغاوت کا مقدمہپاکستان بار کونسل میں بھی قرارداد منظور

سابق صدر نے آئین و قانون کو پامال کیا ، امریکا کوپاکستان میں مداخلت کی اجازت دی۔

سابق ڈکٹیٹرکو آرٹیکل 6 کے تحت نشان عبرت بنایا جائے،سینیٹ قرارداد کی حمایت. پاکستان بار کونسل

پاکستان بار کونسل نے سا بق ڈکٹیٹر جنرل( ر) پرویز مشرف کے خلاف سینیٹ کی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بار کونسل نے گزشتہ روز ایک متفقہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق ڈکٹیٹر کے خلاف بغاوت کے الزام میں کارروائی کی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پرویز مشرف نے آئین و قانون کو پامال کیا اور امریکا کوپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت دی، جس کی وجہ سے ملک کے لیے امن و امان کے سنگین مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔




موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سابق ڈکٹیٹر پر آرٹیکل 6 کا اطلاق کر کے انھیں نشان عبرت بنایا جائے۔موجودہ حکومت عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پرویز مشرف کے خلاف غداری کے قانون کی شق 3 کے تحت مقدمہ دائر کرے۔اجلاس کی صدارات وائس چیئر مین سید قلب حسن نے کی جبکہ لطیف آفریدی،عتیق شاہ، سعید اختر خان سمیت 16ارکان نے شرکت کی۔
Load Next Story