عالمی برادری کو خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کوروکنا ہوگا شہبازشریف

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے نہتے شہریوں پرظلم و ستم اوربربریت کی انتہا کردی ہے، شہبازشریف

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، شہبازشریف: فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کر خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔


وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر کہنا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں، اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادی ہیں اورفلسطین میں اسرائیلی مظالم کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے نہتے شہریوں پرظلم وستم اوربربریت کی انتہا کردی ہے جب کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کرخون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔
Load Next Story