پاکستان کا بھارت کے کشن گنگا ڈیم منصوبے کے افتتاح پر شدید احتجاج
تنازع حل کیے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
لاہور:
پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم منصوبے کے افتتاح پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع حل کیے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے کشن گنگا ڈیم منصوبے کے افتتاح پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی مذاکرات اور عالمی بینک کی ثالثی کے باوجود بھارت نے منصوبے کی تعمیر جاری رکھی اور تنازع حل کیے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی سے معاہدے کی حرمت کو خطرہ لاحق ہے لہذا عالمی بینک پاکستان کے تحفظات دورکرنے کے لیے بھارت پردباؤ ڈالے۔