صدر زرداری پی ٹی آئی کے ذریعے سازش کروا رہے ہیں شہباز شریف

مسلم لیگ(ن)کو واضح برتری دلائی تو ملک کےچوراہوں پرعدالتیں لگا کرقوم کاپیسہ لوٹنےوالوں کا احتساب کریں گے, شہباز شریف.

مسلم لیگ(ن)کو واضح برتری دلائی تو ملک کےچوراہوں پرعدالتیں لگا کرقوم کاپیسہ لوٹنےوالوں کا احتساب کریں گے, شہباز شریف. فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، صدر زردای پی ٹی آئی کے ذریعے سازش کروا رہے ہیں اور عمران خان زرداری کی زبان بول رہے ہیں۔


میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 11 مئی کو تبدیلی کا دن ہو گا اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہو گا، انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن کر دیں گے، میانوالی میں میڈیکل کالج قائم کریں گے اور اسے انڈسٹریکل اسٹیٹ میں تبدیل کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کی باتیں کرنے والے سیلاب کے وقت کہاں تھے۔

اس سے قبل لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عوام چاہتے ہیں کہ ملک سے اندھیرے ختم ہوجائیں، بے روزگاروں کو روزگار ملے اور ملک خوشحال ہو تو وہ 11 مئی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر نواز شریف کو کامیاب کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری دلائی تو ملک کے چوراہوں پرعدالتیں لگا کر قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے اور ان سے قوم کا ایک ایک پیسہ واپس نکلوائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کہ زرداری ٹولہ تحرک انصاف کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار میں آنا چاہتا ہے۔ اگر عوام نے شیر کے علاوہ کسی دوسری نشان پر مہر لگائی تو اس کا پورا پورا فائدہ صدر آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کو ہوگا۔

Load Next Story