موجودہ نظام کے تحت ووٹ دینا گناہ ہوگا ڈاکٹر طاہرالقادری
جعلی ڈگری والوں،قرض نادہندگان اورٹیکس چوروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت دینا آرٹیکل 62 اور63 کے ساتھ مذاق ہے،طاہرالقادری
KARACHI:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ نظام کے تحت ووٹ دینا گناہ ہوگا اور ملک بھر میں 11 مئی کو پرامن دھرنے دیئے جائیں گے۔
لاہور میں موجودہ انتخابی نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ریلوے اسٹیشن سے لکشمی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں اور شہریوں کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ ریلی کے شرکا سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ جعلی ڈگری والوں، قرض نادہندگان اور ٹیکس چوروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت دینا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے ساتھ مذاق کرنے کے مترادف ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ نظام قوم اور ملک کا سب سے بڑا دشمن ہے، ووٹ دینے والے انتخابات کے بعد خود اس نظام کو گالیاں دیں گے کیونکہ ووٹ کے ذریعے چور، لٹیرے اور ڈاکو اسمبلیوں میں پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتخابی عمل کے خلاف نہیں لیکن ایسا نظام چاہتے ہیں جس کی بنیاد حقیقی جمہوریت پر مبنی ہو۔