ملک کے بڑے شہروں میں 130 سینما گھروں کی تعمیر شروع

سینماؤں کو 26 فیصد ٹیکس چھوٹ، حکومت سہولتیں دے تو مقابلہ کر سکیں گے، فلمساز

فلم انڈسڑی نئے دورمیں داخل ہو گی، سینئر آفیشل، مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا، سید نور۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت نے ملک بھر میں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔


وفاقی حکومت کی طرف سے قومی فلم سازوں کودی جانے والی مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ ملنے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدر آباد، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورپشاورمیں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا، قومی فلم پالیسی کے تحت ملک بھر میں سینما گھروں کی تعمیر پر 26 فیصد ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی گئی۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پاکستان سینما اونرز ایسوسی ایشن نے وزارت اطلاعات کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی موثر کاوشوں سے ملک بھر میں فلم انڈسڑی کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور ٹیکس میں رعایت دینے سے فلم انڈسٹری کیساتھ وابسطہ افراد کو باعزت روزگارکے مواقع میسر آ رہے ہیں اورپاکستانی فلم سازوں کو اس سے فوائدحاصل ہوں گے۔
Load Next Story