نگراں وزیر اعظم کے لیے بلوچستان سے نام سامنے آگیا

نواب غوث بخش باروزئی کا نام پیپلز پارٹی نے پیش کیا ہے، ذرائع

نواب غوث بخش باروزئی کا نام پیپلزپارٹی نے پیش کیا ہے، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

SYDNEY:
نگراں وزیر اعظم کے لیے نواب غوث بخش باروزئی کا نام سامنے آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم کے لیے سیاسی رہنماؤں کے رابطے جاری ہیں اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواب غوث بخش باروزئی کا نام پیپلز پارٹی نے پیش کیا ہے، نواب غوث بخش پختون قبیلے باروزئی کے سربراہ ہیں جس کے لوگ بلوچستان، خیبرپختونخوا کے علاوہ افغانستان میں بھی آباد ہیں۔


نواب باروزئی نے ابھی تک کوئی الیکشن نہیں لڑا ہے، وہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور محکمہ صحت سے 22 گریڈ میں ریٹائرڈ ہوئے، سال 2004ء میں میں والد کی وفات کے بعد انہیں قبیلے کا سربراہ بنایا گیا۔ 2008ء کے الیکشن کے لیے انہیں بلوچستان میں نگراں وزیر صحت اور 2013ء میں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تاحال نواب باروزئی کے نام پر غور نہیں کیا۔
Load Next Story