خیبرپختونخوا کابجلی منافع کی عدم ادائیگی پراحتجاج

وزارت خزانہ نے وزارت پانی وبجلی کوفوری ساڑھے چار ارب روپے ادا کرنیکی ہدایت کردی

وزارت خزانہ نے وزارت پانی وبجلی کوفوری ساڑھے چار ارب روپے ادا کرنیکی ہدایت کردی

KARACHI:
خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کے خالص منافع کی مد میںگزشتہ مالی سال کے ساڑھے چار ارب روپے کی عدم ادائیگی پر مرکز سے احتجاج کرتے ہوئے وزارت پانی وبجلی کے فنڈز سے کٹوتی کرتے ہوئے یہ رقم صوبے کو اداکرنے کا مطالبہ کردیاجس پروزارت خزانہ مذکورہ صورتحال سے وزارت پانی وبجلی کو آگاہ کرتے ہوئے فوری طورپرخیبرپختونخوا کے ساڑھے چار ارب روپے کے بقایاجات فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔


خیبر پختونخواکوبجلی کے خالص منافع کی مد میں گزشتہ مالی سال 2011-12 کے دوران سالانہ 6 ارب روپے میںسے اب تک صرف ڈیڑھ ارب روپے ہی صوبہ کو مل سکے ہیںجبکہ ساڑھے چار ارب روپے اب بھی واپڈا اور مرکز کے ذمے بقایا ہیںجن کی وصولی کیلیے کئی مرتبہ مرکز کے ساتھ رابطوںکا نتیجہ سامنے نہ آنے کے باعث صوبائی حکومت نے مرکز کوتجویز ارسال کی ہے کہ وزارت پانی وبجلی کو دیے جانے والے فنڈزسے مرکز ازخودکٹوتی کرتے ہوئے یہ رقم صوبائی حکومت کو جاری کردے تاکہ صوبہ کواس کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی ہوسکے،صوبائی حکومت کی جانب سے مرکز کو ارسال کردہ مذکورہ تجویز کو وزارت خزانہ نے وزارت پانی و بجلی کو لیٹر کی صورت میں ارسال کردیا ہے ۔
Load Next Story