عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ دوسری جماعتوں کی 100وکٹیں اڑادیں

سب سے زیادہ وکٹیں ن لیگ، پیپلزپارٹی، ق لیگ کی لیں، جے یو آئی اور متحدہ بھی محفوظ نہ رہیں

سب سے زیادہ وکٹیں ن لیگ، پیپلزپارٹی، ق لیگ کی لیں، جے یو آئی اور متحدہ بھی محفوظ نہ رہیں۔ فوٹو:فائل

کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی سیاسی جماعت نہ بچ سکی، انہوں نے مختصر عرصے میں دوسری جماعتوں کی 100سے زائد بڑی وکٹیں اڑا کر ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔

عمران خان نے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں جب کہ جے یو آئی (ف)، اے این پی اور متحدہ بھی نہ بچ سکیں۔ کپتان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی ہوا بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن متاثر ہوئی، پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔


کپتان نے پنجاب سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے الیکٹبلز چھین لیے، مسلم لیگ ن کے60 سے زائد، پیپلزپارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔

 
Load Next Story