سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرہ خاندانوں میں معاوضے کی تقسیم کا اعلان
209 متاثرہ افراد کے اکاونٹس میں منگل تک پیسے منتقل کردیے جائیں گے، ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر اطلاعات و محنت ناصر حسین شاہ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرہ خاندانوں کے معاوضے کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 209 متاثرہ افراد کے اکاؤنٹس میں منگل کے روز تک پیسے منتقل کر دیے جائیں گے۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تحت آرٹس کونسل میں بلدیہ فیکٹری کے متاثرین خاندان کے معاوضے کی تقسیم کے لیے منعقدہ پروگرام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت ناصر حسین شاہ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرہ خاندانوں کے معاوضے کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 209 متاثرہ افراد کے اکاؤنٹس میں منگل کے روز تک پیسے منتقل کر دیے جائیں گے تاہم جن افراد کے اکاؤنٹس نہیں کھل سکے، ان کو منی آرڈر کے ذریعے رقم اداکی جائے گی،جن افراد کی پنشن رکی ہوئی ہے، وہ فوری ادا کی جائے گی۔
دریں اثنا ہفتے کوسندھ اسمبلی میں بجٹ پرعام بحث کے دوران تقریرکرتے ہوئے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سرکلرریلوے میں ہم نے اپنے حصے کا کام پورا کر دیا، باقی منصوبہ وفاقی حکومت کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہے، انھوں نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، ایدھی لائن پر تیزی سے کام جاری ہے،ریڈ لائن ایشین بینک والوں سے بات ہوئی ہے، پیپلز بس سروس بارش کا پہلا قطرہ ہے ،ضلعی پریس کلبز کی مستقل گرانٹ کی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں معاوضے کی تقسیم کے لیے منعقدہ پروگرام کے موقع پر آئی ایل او،پائلر،سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ،نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان اور دیگر اداروں سے منسلک افراد کے علاوہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرہ خاندان بھی موجود تھے، ناصر حسین شاہ کا سانحے کے متاثرہ خاندانوں مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم آپکے ساتھ ہیں اور رہیں گے انشااللہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بی بی نے کہا ہے کہ اس کو فوری مکمل کریں،معاوضے دینے کا عمل آج مکمل ہوگیا ہے، ہم قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر جائیں گے۔
پریذیڈنٹ پائلرجنرل رشید کا کہنا تھا کہ یہ آپ لوگوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے،جو معاوضے کی صورت میں آج مل رہا ہے،حبیب الدین جنیدی کا کہنا تھا کہ اس حادثے نے پوری دنیا کو چونکا دیا،آئی ایل او، حکومت سندھ اور دیگر افراد کو اس اچھے کام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ اس کام میںسندھ حکومت،آئی ایل او، جرمن گورنمنٹ کا کردار بہت اہم ہے،صرف فیکٹری کے اونر اور انکے دو بیٹوں نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، ایگزیکٹوو ڈائریکٹر پائلر کرامت علی،سیکریٹری لیبرسندھ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کا کہنا تھا کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی دعوے تو کئی مہینوں سے کیے جا رہے ہیں مگر اب تک ہمیں کوئی رقم موصول نہیں ہوئی، کوئی کمانے والا نہیں بہت مشکل سے گزر بسر کر رہے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں وزیراطلاعات ناصرحسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی جائز تنقید کو ہمیشہ سرآنکھوں پر رکھا ہے لیکن یہ افسوسناک بات ہے کہ اپوزیشن نے سندھ کی بڑی بری منظر کشی کی ہے 2013 میں پہلے ایک لاکھ پر 311 اموات کی شرح اب ایک لاکھ پر 140 ہو چکی ہے خیبر پختونخواہ پر 123 ارب روپے کا قرضہ تھا اب بڑھ کر 346 ارب روپے کا ہوچکا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ تھر کول سے پورا ملک مستفید ہو گا، پاور سیکٹر میں سندھ کا کوئی مقابلہ نہیں، سندھ میں سولر سسٹم کے 24 منصوبے ہیں 9 لاکھ خاندانوں کو اپنے قدموں پرکھڑا کیا گیا،صنعتی علاقوں میں اربوں روپے کے کام کیے گئے انھوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی کو صرف جلاؤ گھیراؤ اور مسخ شدہ لاشیں دی گئیں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کی رونقیں بحال کی ہیں۔