بھارت میں بارودی سرنگ کا دھماکا 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے دھماکے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریاست کے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ضلع ڈنٹی واڑہ میں فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی اور گاڑی میں آرمی کے 3 اہلکاروں سمیت 7 اہلکار سوار تھے۔
گاڑی گاؤں چھولنر کے قریب پہنچی تو بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ لاشوں اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔