بلوچستان کی خاتون مشیر خزانہ اراکین اسمبلی کے ناروا رویے کیخلاف مستعفی
14مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تقریر کے دوران ساتھی اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے
مشیر خزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی نےساتھی اراکین کے ناروا رویے کے خلاف عہدے سے استعفادے دیا۔
ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق 14مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تقریر کے دوران ساتھی اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مشیر خزانہ نے احتجاجاً مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا بجٹ پیش، تنخواہ، پنشن میں 10 فیصد اضافہ
ذرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ رقیہ ہاشمی نے اپنا استعفا وزیراعلیٰ بلوچستان کو ارسال کردیا ہے جس پر 18مئی کی تاریخ درج ہے، یہ استعفا بجٹ پیش کرنے کے 4 روز بعد پیش کیا گیا ہے ،اس سے قبل انہیں منانے کی کوششیں بھی کی گئیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ عہدے سے زیادہ اپنی عزت کو مقدم رکھتی ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ کا استعفا وزیراعلیٰ بلوچستان کو موصول ہوچکا ہے جس کی منظوری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔