نیب کابجلی نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلیے صوبوں سے رابطہ

تقسیم کارکمپنیوں کو نادہندگان کے کنکشن فوری منقطع کرنے کی ہدایت

تقسیم کارکمپنیوں کو نادہندگان کے کنکشن فوری منقطع کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

نیب نے بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی کے لیے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرلیا۔

چاروںصوبائی حکومتوںکو لکھے گئے خط میںنیب کہاہے کہ ملک بھرمیں4ارب 40 کروڑ روپے کے بجلی نادہندگان ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے نمبرپرپنجاب جبکہ دوسرے پرسندھ ہے۔ نیب نے تقسیم کارکمپنیوں کو نادہندگان کے بجلی کے کنکشن فوری منقطع کرنیکاحکم دیاہے اورایسانہ کرنے کی صورت میںتقسیم کارکمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔




دوسری جانب نیب کے تعاون سے بجلی کے نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں نیب اور پیسکو کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں خیبر ,مردان , بنوں اور ہزارہ سرکلز کے 21 کمرشل ، انڈسٹریل اور گھریلو نادہندہ صارفین سے ان کے ذمہ واجب الادا بقایاجات کی مد میں مزید 46 لاکھ روپوں کی وصولی کرلی گئی ہے۔
Load Next Story