ہمارا مقابلہ اصلی نہیں نقلی شیروں سے ہے اعتزاز
شمالی لاہورکو جان بوجھ کر پسماندہ رکھاگیا، این اے 124 میںجلسہ سے خطاب.
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پنجاب کے سابق حکمرانوں نے شمالی لاہورکو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا۔
یہاں کے غریب لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ، وہ گذشتہ روز این اے 124 میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر امید وار بشری اعتزاز، زاہد ذوالفقار خان،عابد صدیقی بھی موجود تھے، اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے ایک بار پھر اقتدار میں آئیں گے ، ہمارا مقابلہ اصلی نہیں نقلی شیروں سے ہے، نقلی شیر صرف بڑ مارتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ لاہور میں غریب لوگوں کی جھونپڑیاں گراد ی گئیں ،رنگ روڈ پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ،امیدوار برائے قومی اسمبلی بشری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کو عام انتخاب میں عبرتناک شکست ہوگی ،انھوں نے کہا کہ سارے فنڈ لاہور پر لگادینے سے جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگایا گیا، جلسے میں کارکن رقص کرتے رہے، پنڈال زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعروں سے گونج اٹھا۔