عوام تعاون کریں تخریب کاروں سے سختی کیساتھ نمٹیں گےاوباما
امریکا اپنی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا ، قوم سے خطاب
DHAKA:
امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ امریکا اپنی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کریگا اور ان تمام عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، جو امریکا میں تخریب کاری پھیلانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔
انھوں نے بوسٹن بم دھماکوں کے دوسرے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے بوسٹن کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا ۔ قوم سے اپنے خطاب میں بارک اوباما نے کہا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس تمام وسائل موجود ہیں۔
تاہم کامیابی اس وقت ممکن ہے جب عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا میں پلنے بڑھنے والے نوجوان کن وجوہ کی بنا پر دہشتگردی کی جانب راغب ہوتے ہیں ان سوالوں کا جواب ان کے لوا حقین کو دینا ہوگا ۔