پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعظم کیلئے ذکا اشرف کا نام مسترد کردیا
پیپلز پارٹی نے جلیل عباس جیلانی کا نام بھی تجویز کیا تاہم ان پر ہمیں زیادہ خدشات نہیں، ترجمان تحریک انصاف
BEIRUT:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعظم کیلئے پی پی پی کے ذکاء اشرف کا نام مسترد کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ نگران حکومت کے لیے پیپلزپارٹی نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کا نام تجویز کیا ہے، ذکاء اشرف، آصف زرداری کے مرکزی ڈونر اور مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر ہیں، ہم ذکاء اشرف کا نام مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے جلیل عباس جیلانی کا نام بھی تجویز کیا تاہم ان پر ہمیں زیادہ خدشات نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام پیش کردیئے
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے بھی تین نام تجویز کئے ہیں، تصدق حسین جیلانی معتبر نام ہے، ڈاکٹر عشرت حسین اچھی شہرت کے مالک ہیں جب کہ عبدالرزاق داوٴد کاروباری دنیا میں بڑا نام رکھتے ہیں، تحریک انصاف اس الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف سے 128 سوالات پوچھے جن میں سے صرف 58 کے جوابات دئیے گئے، نواز شریف سوالات کے جوابات نہیں دیتے پھر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا؟
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کل سے یو این ڈی پی کی رپورٹ پر تذکرہ جاری ہے، حالانکہ خود انہوں نے بتایا ہے کہ یہ 2005 سے 2015 کی رپورٹ ہے۔